Saturday, June 15, 2013

اداسی

تم سے جو دور ہوں میں
بہت مجبور ہوں میں
گم سم گم سم پھرتا ہوں
بوجھل بوجھل رہتا ہوں
روتا ہوں نہ ہنستا ہوں
دیواریں تکتا رہتا ہوں
اور کسی سے نہ کہتا ہوں
آئینے سے باتیں کرتا ہوں
دکھنے لگے اب احساس میرے
اور تم بھی نہیں ہو پاس میرے
دیکھو میرا جیون بھی
اس کمرے جیسا خالی ہے
آجاؤ اب تم پاس میرے
دلدار میرے، احساس میرے

No comments:

Post a Comment